ایران پاکستان سے تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ،محمود احمدی نژاد

پیر 27 اکتوبر 2008 11:19

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27اکتوبر 2008 ء) ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات گزشتہ روزصدارتی محل میں ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے سفیر ایم بی عباسی سے اسناد سفارت وصول کرنے کے موقعے پر کہی۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدرآمد سے خطے میں اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ تقریب کے بعد ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔