آئی ایم ایف پاکستان کو 9.6ارب ڈالر قرض دےگا،رپورٹ میں دعویٰ

پیر 27 اکتوبر 2008 11:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27اکتوبر 2008 ء) آئی ا یم ایف نے پاکستان کو تین سال کے دوران نواعشاریہ چھ ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ا یک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوری ضرورت پوری کرنے کے لیے اس قرض میں سے چار سے پانچ ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کوفراہم کر د ئیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو قرض فرا ہم کرنے کا باقائدہ اعلان سات نومبر کو کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے دوران غیر رسمی بات چیت گزشتہ ہفتے سے دبئی میں جاری ہے جس میں قرض کی فراہمی کی شرائط پر بات چیت ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فنڈ نے پاکستان کو قرض فراہم کرنے کے لیئے شرح سود میں دو فی صد تک اضافے کی شرط عائد کر دی ہے۔ لیکن اس شرط پر پاکستانی معاشی منجرز نے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاہے۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق پاکستان کی اولین تر جیح دوسرے ذرائع سے فنڈز کا حصول ہے اور آئی ا یم ایف پاکستان کے لیے آخری آپشن ہو گا۔

متعلقہ عنوان :