حکومت دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی،گورنر پنجاب

پیر 27 اکتوبر 2008 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2008ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی اور ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ۔گورنر ہاوٴس لاہور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چاروں صوبوں اور مرکز میں اپنی حکومتیں بنانے کے لئے اکثریت حاصل ہونے اور نظریاتی اختلافات کے باوجود تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تاکہ ملک میں حقیقی جمہوری کلچر پروان چڑھ سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب اس ملک میں نہ کوئی فارورڈ بلاک ہوگا اور نہ ہارس ٹرینڈنگ ہوگی گورنرنے کہا کہ ان کیمرہ سیشن مین فوجی قیادت کا سیاسی نمائندوں کو سیکیورٹی پر بریفنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں فوج اور سیاسی نمائندوں کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے ۔اس سے قبل سول سروسز اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے غیر ملکی افسران کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی۔ گورنر نے وفد کو بتایا کہ پیپلز پارٹی نے کن مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور مسائل کے حل کے لئے وہ کسطرح منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :