وزیر اعلی پنجاب کا ہاکی فیڈریشن کیلئے سالانہ 5کروڑروپے گرانٹ کا اعلان

پیر 27 اکتوبر 2008 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر۔2008ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے سالانہ 5کروڑروپے گرانٹ کا اعلان کردیا ہے۔گزشہ روزوزیر اعلی ہاؤس میں پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء اور سیکرٹری آصف باجوہ کے ساتھ ملاقات میں شہبازشریف نے رواں مالی سال میں تین کروڑروپے دینے کا وعدہ کیا جبکہ اگلے مالی سال سے 5کروڑروپے سالانہ گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔

گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرقاسم ضیاء نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب سے ہونیوالی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پنجاب حکومت نے ہاکی کے فروغ میں ہرطرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔قاسم ضیاء نے بتایا کہ انہوں نے شہباز شریف سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور فیصل آباد سٹیڈیم کو پی ایچ ایف کو انڈر دینے کی سفارش کی جس پر انہوں نے کہاکہ وہ طریقہ کار معلوم کرکے سٹیڈیم فیڈریشن کے حوالے کردینگے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ ہاکی کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے فیڈریشن کیلئے فنڈز اکٹھا کریں گے تاکہ ہاکی کی ترقی کیلئے بہترانتظامات کیے جاسکیں۔ایک سوال کے جواب میں قاسم ضیاء نے کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلدہاکی اکیڈمیز کا پروگرام شروع کرینگے اور انہیں توقع ہے کہ اکیڈمیز کے ذرائع باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :