وزیر اعلیٰ پنجاب اسٹیج اور فلم سے تفریحی ٹیکس ختم کرنیکا اعلان کریں ‘ افتخار ٹھاکر

منگل 28 اکتوبر 2008 11:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28اکتوبر 2008 ء) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم اوراسٹیج پر عائد تفریحی ٹیکس ختم کر نے کا اعلان کریں ‘ اس اقدام سے وہ لوگ بھی کم پیسوں میں تفریحی حاصل کر سکتے ہیں جو مہنگی ٹکٹیں خرید کر فلم یا ڈرامہ نہیں دیکھ سکتے ۔

(جاری ہے)

گفتگو کرتے ہوئے اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی مشکلات کو اچھی طرح جانتے ہیں اگر وہ فلم اور اسٹیج ڈرامے سے تفریحی ٹیکس ختم کر دیں گے تو انکا یہ عظیم کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے اردگرد کے حالات سے مایوس ہو چکے ہیں ان حالات میں انکو اچھی صاف ستھری تفریح کی ضرورت ہے او ریہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب تفریحی ٹیکس کا خاتمہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :