انگلش کاوٴنٹی سرے کا سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کو فارغ کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 اکتوبر 2008 17:48

ویلز(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008 ) انگلش کاوٴنٹی سرے نے متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ جوائن کرنے والے سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورد نے دو ہزار نو کے سیزن کے لئے کاوٴنٹیز کو آئی سی ایل سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس فیصلے سے سرے آئندہ سیزن کے لئے بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کی ی خدمات حاصل کرسکے گی۔

(جاری ہے)

سرے کے چیف ایگزیکٹو پال شیلڈن کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سیزن کے لئے آئی سی ایل سے جڑے کسی بھی پلیئر کو ٹیم میں نہیں رکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ثقلین نے آئی سی ایل سے منسلک رہنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے کلب کے پاس انہیں فارغ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ اکتیس سالہ ثقلین نے نو سیزن میں سرے کے نمائندگی کی۔ وہ کاوٴنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باوٴلر ہیں۔ ثقلین آئی سی ایل کے دوسرے سیزن میں لاہور بادشاہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :