امریکہ انتہا پسندی جیسے گھمبیر مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی وقت تعاون کرنے پر تیار ہے  ترجمان وائٹ ہاؤس

بدھ 29 اکتوبر 2008 23:11

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2008ء) امریکہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفیر کو جب بھی طلب کیاگیا وہ پاکستانی حکام سے تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان دان پرینو نے کہا ہے کہ امریکہ انتہا پسندی جیسے گھمبیر مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کسی بھی وقت بات کرنے کو تیار ہے تاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کو متاثر نہیں ہونے دینگے ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر کام کرنے کوتیار ہیں۔