نیویارک ،اوباما کی جیت یقینی ہے، ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان کی ترقی چاہتی ہے ،پاکستانی نژاد شاہد خان

جمعرات 30 اکتوبر 2008 13:27

نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30کتوبر2008 ) ڈیموکریٹک پارٹی کے پاکستانی نژاد سرگرم کارکن شاہد احمد خان نے کہا ہے کہ برسوں کے بعد امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹروں نے ’تبدیلی‘ کے حق میں سیلاب کا سا روپ دھار لیا ہے اور تمام اندازوں اور تخمینوں کے مطابق بارک اوباما کی جیت یقینی لگتی ہے۔شاید احمد نے رائے عامہ کے تجزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے، دعویٰ کیا کہ جان میک کین کے مقابلے میں بارک اوباما کو دس سے 11فی صد کی برتری حاصل ہے۔

اْنھوں نے کہا کہ نومبر چار کے انتخابات جیتنے کی صورت میں،سنیٹر جان کیری کے لیے وزیرِ خارجہ اور سنیٹر ہلیری کلنٹن کے لیے وزیرِ صحت بننے کے امکانات ہیں۔ اْنھوں نے کہا کہ یہ محض فرضی حکایت ہے کہ ڈیموکریٹس کے برعکس، ری پبلیکنز پاکستان کے دوست ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

در حقیقت، ری پبلیکن پارٹی ہمیشہ آمروں کی حمایت کرتی ہے۔پاکستان کے حوالے سے اْنھوں نے کہا کہ 15ارب ڈالر کے معاشی امداد کے بائیڈن لْوگر بِل ڈیموکریٹک پارٹی نے پیش کیا، جن میں اوباما، بائیڈن اور کیری پیش پیش تھے۔

’ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرے، شدت پسندی کا خاتمہ ہو، یو ایس ایڈ کے تحت سماجی مد میں شراکتی اور امدادی ترقیاتی کام ہوں جِن میں حکومتی اداروں کی جگہ غیر سرکاری اداروں کو ترجیح دی جائے، اور عوام کے عوام کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے پر زور ہو۔ ہماری پارٹی پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کی حمایت کرتی ہے۔ اوباما انتظامیہ عراق سے فوجوں کا انخلا چاہے گی،افغانستان میں فوج کی تعیناتی میں بتدریج کمی لائی جائے گی،اور طالبان کے ساتھ بات چیت کے امکان کو اولیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :