پاکستان انڈر 21خواتین ہاکی ٹیم جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کریگی

جمعرات 30 اکتوبر 2008 15:59

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30کتوبر2008 ) پاکستان انڈر21خواتین ہاکی ٹیم 13دسمبر سے شروع ہونیوالے جونیئر ایشیاء کپ میں شرکت کریگی۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف وویمنز ونگ کے ترجمان کے مطابق ملائیشین دارلحکومت کوالمپور میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز یکم اور 2نومبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور جبکہ تین نومبر کوکراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :