افتخار چودھری ہی پاکستان کے آئینی اور قانونی طور پرچیف جسٹس ہیں ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان

جمعرات 30 اکتوبر 2008 17:18

ملتان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30کتوبر2008 ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک کے سلسلے میں ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیاگیا بعدازاں ایک ریلی بھی نکالی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف علوی بھی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وکلاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اورچیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ افتخار چودھری ہی پاکستان کے آئینی اور قانونی طور پرچیف جسٹس ہیں۔

پیپلزپارٹی اپنی قائد بے نظیربھٹو(شہید) کے وعدوں کی پاسداری نہیں کررہی وہ ملک کو کیاچلائیں گے۔ وکلاء نے جمعرات کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔ اس موقع پر وکلاء نے اعلان کیا کہ2 نومبر کی رات10 بجے شاہراہ دستور راولپنڈی مظاہرے میں شرکت کیلئے وکلاء کا قافلہ روانہ ہوگا۔