31 اکتوبر2008ءکورات12بجےسے پاکستان میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھےکردی جائیں گی

جمعرات 30 اکتوبر 2008 17:23

31 اکتوبر2008ءکورات12بجےسے پاکستان میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھےکردی جائیں ..
ٹھٹھہ صادق آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30کتوبر2008 ) 31 اکتوبر2008ء کو رات 12بجے پاکستان میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی اس رات 12دو مرتبہ بجیں گے۔تفصیل کے مطابق پاکستان کا معیاری وقت 31اکتوبر کو رات 12بجے تبدیل کرتے ہوئے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی اس طرح اس رات 12دو مرتبہ بجیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یکم جولائی 2008ء کو حکومت پاکستان کے ایک حکم نامے کے تحت پاکستان بھر میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی تھیں جو کہ 30ستمبر تک نافذ العمل رہنا تھا لیکن جس میں بعد ازاں تک 31اکتوبر تک توسیع کر دی گئی تھی جو کہ رات 12بجے تک ختم ہو رہا ہے اور 31اکتوبر کو رات 12بجے پاکستان کا معیاری وقت تبدیل کر کے گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :