تحریک طالبان پاکستان کا القاعدہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،مولوی عمر،قبائلی علاقوں میں تنازعات کو مذاکرات کے بجائے طاقت سے حل کرنیکی کوشش بے سود ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 2 نومبر 2008 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2008ء) کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے کہا ہے کہ تحریک طالبان اور اس سے منسلک کوئی بھی جہادی تنظیم القاعدہ کے زیر اثر ہرگز نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مولوی عمر نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کا القاعدہ کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں۔تحریک طالبان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں مخلص ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تنازعات کو مذاکرات کی بجائے طاقت سے حل کرنے کی کوشش بے سود ہوگی۔