امریکہ پاکستانی حدود میں میزائل حملے بند کرے ،صدرزرداری

پیر 3 نومبر 2008 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3نومبر۔2008ء) صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور میزائل حملے بند کرے ۔ ایوان صدر اسلام آباد میں امریکی سنٹرل کمان کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ء رچرڈ باؤچر سے ملاقات کے دوران گفتگو میں صدر نے کہا کہ امریکی میزائل حملوں سے پاک امریکہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری اور جغرافیائی حدود کا احترام امریکہ پر لازم ہے اس لیئے میزائل حملوں کا سلسلہ رکنا چاہیئے اور دو طرفہ تعلقات ، تعاون اور حساس معلومات کے تبادلے پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے ۔صدر زردای کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی حدود میں امریکی حملے اور معصوم انسانی جانوں اور املاک کا نقصان جاری رہا توجمہوری حکومت کیلئے ایسی کارروائیوں کا دفاع مشکل ہو گااور اس سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بھی نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :