امریکا اورافغانستان خطے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کریں ، حسین حقانی

منگل 4 نومبر 2008 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4نومبر 2008 ء) واشنگٹن میں پاکستانی سفیرحسین حقانی نے کہاہے کہ امریکا اورافغانستان خطے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کریں۔امریکی ٹی وی چینل سے گفتگو میں حسین حقانی نے کہا کہ اگر امریکہ،افغانستان اور پاکستان کی افواج اورانٹیلی جنس سروسزمل کرکام کریں تو دہشتگردوں کو بہت مشکلات پیش آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں یکطرفہ حملے بندکرے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کاخاتمہ چاہتا ہے، جمہوری حکومت امریکہ کی حقیقی شراکت دار بننا چاہتی ہے اور پاکستانی عوام دہشت گردی کے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوات میں اسکول میں تدریسی عمل دوبارہ شروع کرانے کیلئے طلبہ کے حالیہ مظاہروں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرمی اور آئی ایس آئی کے نئے سربراہوں سے تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔پاکستانی فوج سویلین حکومت کے تحت کام کرنے کو تیار ہے،اور پارلیمنٹ کے بند کمرہ اجلاس میں?فوجی افسران نے پارلیمنٹرینز کے سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔حسین حقانی نے مزید کہا کہ امریکہ بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہا ہے اور یہ عمل صدارتی انتخاب کے بعد مکمل ہوگا۔