مسئلہ کشمیر،اقوام متحدہ کی بھارت اورپاکستان کوتعاون کی پیشکش

منگل 4 نومبر 2008 12:34

نیو یارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو تعاون کی پیش کش کی ہے ۔نیو یارک میں چار ملکی دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اس معاملے کے حل کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کیا تو ادارہ اس سلسلے میں اپنی خدمات ضرور پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل فلپائن، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کا دورہ مکمل کرکے نیو یارک پہنچے ہیں۔ بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دے کر سلامتی کونسل کی قرارداد کو کئی بار مسترد کر چکا ہے۔