پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہےہیں‌، امریکا

منگل 4 نومبر 2008 12:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4نومبر 2008 ء) امریکا نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر تعاون کے جذبے کے ساتھ کام کررہا ہے ۔واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے ترجمان ڈینا پرینو نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈ یوڈ پیٹراس کا دورہ دوستانہ تعلقات کے تناظر میں‌کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا ایک اہم اتحادی ہے اور پاکستان کی نئی حکومت بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے عزم کا اظہار کرچکی ہے ۔ ڈینا پرینو کاکہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کے لیے حل کےلیے امریکی حکومت پرعزم ہے ۔ امریکی ترجمان نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں میزائل حملوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب نہیں دیا ۔

متعلقہ عنوان :