آل پاکستان چیف منسٹرپنجاب گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا اجلاس آج ہوگا

منگل 4 نومبر 2008 13:37

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 4نومبر 2008 ء) آل پاکستان چیف منسٹرپنجاب گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا اہم اجلاس آج پانچ نومبر کوہوگا جس میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اٹک ندیم احمد اکبر کریں گے ان خیالات کااظہار پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سیکرٹری رانا شوکت نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا راناشوکت نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس پانچ نومبر کو منعقد ہوگا جس میں کمیٹیوں کی تشکیل کے علاوہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائیگا رانا شوکت نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ملک کی نامور ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :