امریکی حملے ناقابل برداشت ہیں، قبائل پاکستانی سالمیت کی ڈھال ہیں،قبائلی عمائدین۔ حکومت سیکورٹی فورسزاور قبائلیوں کومشترکہ طورپر فری ہینڈ دینے کا فوری اعلان کرے،پریس کانفرنس

منگل 4 نومبر 2008 14:19

میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04نومبر2008 ) حکومت امریکہ پرواضح کر ے کہ پاکستان میں میزائل حملے، دراندازی اور جاسوس طیاروں کی پاکستانی حدود میں قبائلیوں اورپاکستانیوں کیلئے ناقابل برداشت ہیں جواباً30لاکھ مسلح پاکستانی قبائلی لشکر افغان قبائلیوں سے ملکر امریکہ اور نیٹوفورسزپرافغانستان کے اندر چھڑائی کرکے امریکہ اور ان کے ہمنواؤں کی جارحیت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرینگے پاکستانی حکومت فی الفور پارلیمنٹ کے بند کمرے اجلاس میں پاس ہونے والے قراردادوں پر عمل کرکے قبائلی علاقہ جات میں جاری آپریشن کوبند کرکے مذاکرات کیلئے جرگے متحرک کریں قبائل پاکستانی سالمیت کاڈھال ہیں اگر اس ڈھال کوتھوڑا کیاگیا توپاکستانی سالمیت خطرے میں پڑجائیگی ان خیالات کااظہار یہاں میرانشاہ پریس کلب میں قبائلی عمائدین نے ایک پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا قبائلی سرداروں ملک محمد افضل خان، ملک حبیب اللہ ،ملک ممتاز ،ملک صفدر،ملک غلام خان، ملک عثمان ،ملک حضرت اللہ ملک عبدالقادر، قسمت خان وزیر وغیرہ نے سینکڑوں مسلح قبائلی رضاکاروں سمیت کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ جنرل اور ان کے وفد پر حکومت اور پاک فوج کے اعلی کمان واضح کریں کہ قبائلیوں اور پاکستانیوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہوچکے ہیں مزید امریکی حملے برداشت نہیں کرینگے اورنہ ہی پاکستانی حدود جاسوس طیاروں اور امریکی پروازوں ڈرون طیاروں سے گائیڈمیزائل حملوں میں سینکڑوں معصوم قبائلی، بے گناہ خواتین، بچے اور بوڑھے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستانی حکومت صرف اور صرف احتجاجوں، درخواستوں اپیلوں اور مذمتوں پراکتفا کر جان خلاصی کرتے ہیں حکومت ان قبائلیوں کے غم وتکالیف، جذبوں، غم وغصے اور تشویش ،نقصانات کے بارے میں خبرلینی چاہیے کہ ان کے احساسات کیاہیں قبائلی عمائدین نے کہا کہ ملکی سالمیت اور استحکام اس بات میں مضمر ہے کہ وہ سرحدات پر پڑے ہوئے پاک فوج ،سیکورٹی فورسزاور قبائلیوں کومشترکہ طورپر فری ہینڈ دینے کا فوری طورپر حکومت اعلان کرے پھر دیکھا جائے کہ دنیا کے واحدسپر پاور کا دعویٰ کرنے والے امریکہ کا حشر کیا ہوگا-

متعلقہ عنوان :