بین الصوبائی گیمز پشاور ،سوئمنگ مقابلوں میں پنجاب نے 14گولڈمیڈل حاصل کرلیے

پیر 10 نومبر 2008 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2008ء) پشاور میں جاری بین الصوبائی گیمزکے سوئمنگ کے ایونٹ میں ابتدائی روز ہونے والے مقابلوں کے بعد پنجاب 14گولڈ ، 6سلور اور دو برونز میڈل حاصل کرکے357پوائنٹس کی واضع برتری کے ساتھ سر فہرست ہے، سرحد 214 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان کی ٹیم 94پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایونٹ میں پنجاب کے معید مصطفی 10گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ بیسٹ سوئمر کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

200میٹر فری سٹائل مقابلے میں پنجاب کے معید مصطفی نے پہلی، سرحد کے محمد عاصم نے دوسری اور بلوچستان کے محمد ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 100میٹر بیک سٹروک میں پنجاب کے معید مصطفی پہلے، سرحد کے عمران دوسرے اور پنجاب کے سلمان اکبر تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

200میٹر بٹر فلائی کے مقابلے میں پنجاب کے معید مصطفی نے ایک بارپھر میدان مار لیا۔ ان کے ساتھ سرحد کے ارسلان شاہ نے دوسری اور بلوچستان کے محمد باکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

100میٹر بریسٹ سٹروک میں پنجاب کے روحیل وقار کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ سرحد کے عبدالرحمان دوسرے اور سرحد ہی کے خالد رحیم تیسرے نمبر پر رہے۔200میٹر فری سٹائل ریلے ریس میں پنجاب کے کھلاڑی کامیاب رہے۔ فاتح ٹیم روحیل، نسیم، معید اور سلمان پر مشتمل تھی۔ سرحد نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔200میٹر انفرادی میڈلے میں پنجاب کے روحیل نے میدان مار لیا۔

پنجاب ہی کے معید مصطفی نے دوسری اور سرحد کے عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔15سو میٹر فری سٹائل کا مقابلہ سرحد کے محمد عاصم کے نام رہا۔ ان کے ساتھ پنجاب کے نوشیرالرحمان نے دوسری اور بلوچستان کے محمد باکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔400میٹر فری سٹائل کا مقابلہ پنجاب کے معید مصطفی کے نام رہا۔ ان کے ساتھ پنجاب ہی کے روحیل وقار نے دوسری اور سرحد کے محمد عاصم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

200میٹر بریسٹ سٹروک میں پنجاب کے روحیل کامیاب رہے۔ سرحد کے خالد رحیم نے دوسری اور سرحد ہی کے نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔200میٹر بیک سٹروک میں پنجاب کے معید مصطفی پہلے، سرحد کے عادل خان دوسرے اور پنجاب کے سلمان اظہر تیسرے نمبر پر رہے۔100میٹر بٹر فلائی میں پنجاب کے معید معطفی نے پہلی، پنجاب ہی کے روحیل وقار نے دوسری اور سرحد کے ارسلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

100میٹر فری سٹائل کا مقابلہ پنجاب کے معید مصطفی کے نام رہا۔ پنجاب ہی کے روحیل نے دوسری اور سندھ کے سید صادق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔50میٹر بیک سٹروک میں پنجاب کے معید مصطفی نے پہلی، پنجاب ہی کے سلمان اظہر نے دوسری اور سرحد کے عادل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔400میٹر انفرادی میڈلے کا مقابلہ پنجاب کے روحیل وقار کے نام رہا۔ بلوچستان کے محمد باکر دوسرے اور سرحد کے خالد رحیم تیسرے نمبر پر رہے۔100میٹر فری سٹائل ریلے میں پنجاب کی ٹیم کامیاب رہی۔ فاتح ٹیم نسیم، نوشیرالرحمان، روحیل اور معید مصطفی پر مشتمل تھی۔ سرحد نے دوسری اور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں آج 4فائنل مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :