وکلاء ‘سیاسی کارکنوں کی طرف سے ججز کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایوان عدل سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 13 نومبر 2008 16:43

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13نومبر2008 ) وکلاء ‘سیاسی کارکنوں کی طرف سے ججز کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایوان عدل سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا ‘جسٹس افتخار محمد چوہدری دیگر معزول ججز کی بحالی اور آئین قانون کی بالا دستی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایوان عدل سے لاہور بار کے صدر منظور قادر کی قیادت میں وکلاء نے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی ‘ریلی کے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر وہاں سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر انور کمال ‘سیکرٹری جنرل رانا اسد اللہ خان کی قیادت میں وکلاء ریلی میں شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے فاروق مرزا ‘جماعت اسلامی کے امیر العظیم ، ‘خاکسار تحریک کے قائد حمید الدین المشرقی،تحریک انصا ف کے اشتیاق ملک‘ عوامی پارٹی کے مبین خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے وکلاء اور سیاسی کارکنوں نے حکومت کے خلاف اور ججز کی بحالی کیلئے نعرے بازی کی ۔