سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شوکت حسین مزاری کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر کی شرکت

ہفتہ 15 نومبر 2008 23:51

روجھان مزاری(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15نومبر2008 ) رکن پنجاب اسمبلی وسابق ڈپٹی اسپیکر سردار شوکت حسین مزاری روجھان مزاری میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا ہے ۔ انہیں کل لاہور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، سینئر مشیرسردار ذوالفقار کھوسہ، سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض، صوبائی وزراء سردار دوست محمد کھوسہ، اقبال چنٹر، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال، ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سابق وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نماز جنازہ میں شریک ہوگئے ۔

علاقہ کے معززین ‘ عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔