بھارت میں الیکشن قریب ہیں ، ووٹ حاصل کر نے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کا سہارا لیا جارہاہے ، حسین حقانی ،بھارت کو بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام نہیں لگا ناچاہیے ، دہشت گردی کے مسئلے پر متحد ہونا ہوگا ، انٹرویو

ہفتہ 29 نومبر 2008 12:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 29نومبر 2008 ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بھارت میں قریب ہیں جس کی وجہ سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کا سہارا لیا جارہا ہے ،بھارت کو بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام نہیں لگا ناچاہیے ، دہشت گردی کے مسئلے پر متحد ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ دہشتگرد کسی کے دوست نہیں ،ہمیں دہشتگردی کے مسئلے متحد ہونا ہوگا۔

پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہاکہ بھارت میں الیکشن ہونے والے ہیں جس کی وجہ سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کا سہارا لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک آپس میں جنگ نہیں لڑتے۔حسین حقانی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممبئی واقعات میں القاعدہ سے مثاثرہ تنظیمیں ملوث ہوسکتی ہیں۔انہوں نے ممبئی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔