شھباز شریف کی نابینا لڑکی کواپنا معاون خصوصی بنانے کی پیشکش

بدھ دسمبر 15:55

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03دسمبر2008)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں نابینا لڑکی صائمہ سلیم کو اپنا معاون خصوصی مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا لیکن اس لڑکی نے ان کی پیشکش شکریے کے ساتھ رد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ وزارت خارجہ میں جا کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

عزم و ہمت کی داستان اس نابینا لڑکی نے ایم اے انگلش لٹریچر کرنے کے بعد سی ایس ایس کے امتحان میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد جلد وہ وزرات خارجہ میں خدمات سرانجام دیں گی ۔