سوات: مینگورہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 1 جنوری 2009 11:25

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) سوات کے علاقے مینگورہ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ادھر شکر درہ اور علم گنج میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی دسویں روز بھی جاری ہےاور یہاں غیر معینہ مدت تک کے لئے کرفیو نافذ ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے مٹہ کے بالائی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو توپخانے سے نشانہ بنایا،دوسری جانب مینگورہ کے علاقے طاہر آباد اور فیض آباد سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :