جنوبی وزیرستان : کڑی کوٹ میں میزائل حملہ ، 3افراد ہلاک

جمعرات 1 جنوری 2009 12:49

کڑی کوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) جنوبی وزیرستان میں کڑی کوٹ کے علاقے میں میزائل حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ امریکی طیارے نے ایک گاڑی پر گائیڈڈ میزائل سے کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔