بنوں---بھارت کے خلاف حکماء کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے ، صاحبزادہ حکیم محمد اقبال

جمعرات جنوری 13:21

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) موجودہ لوڈ شیڈنگ کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں بھارت کے خلاف حکماء کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے ، تفصیلات کے مطابق انجمن اطباء کا خصوصی اجلاس زیر صدار ت انجمن کے صدر صاحبزادہ حکیم محمد اقبال کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بنوں کے حکیموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حکیم محمد اقبال نے کہا کہ ہم ملک کے اندر جاری بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کا کوئی سدباب تلاش کریں انہوں نے کہا کہ بھارت غلطی نہ کریں اور اگر حملے کی غلطی کی تو 1965ء کی طرح سب سے پہلے افواج پاکستان کے ساتھ حکماء قربانی دیں گے انہوں نے واپڈا کی لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی کیونکہ موجودہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ضلع بنوں میں کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :