وقت کے تقاضے کے مطابق محرم الحرام پر سیکورٹی کا انتظام کیا جائے‘صدر انجمن حسینیہ بنوں

جمعرات جنوری 13:21

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) انجمن حسینیہ بنوں کے صدر سید علی اصغر شاہ نے انتظامیہ ضلع بنوں سے التماس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کے تقاضے کے مطابق محرم الحرام پر سیکورٹی کا انتظام کیا جائے موجودہ صورت حال میں امام بارگاہ حسینیہ ہوید گیٹ کے اردگر د سیکورٹی کو الرٹ رکھا جائے دشمن پاکستان عبادت گاہوں ، خانقانوں اور امام گاہوں تک پہنچتے ہیں انہیں کسی کا خیال نہیں حالانکہ ہندو اور عیسائی تک ایسا نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی قسم شیعہ سنی اختلاف نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments