بنوں---جماعت اسلامی کا کردار ایک آئینہ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ‘ڈاکٹر عبدالرؤف قریشی

جمعرات جنوری 13:21

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء) شباب ملی کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر عبد الرؤف قریشی نے ہجران خیل کے مقام پر چھ ارکان جمعیت علماء اسلام کی جماعت اسلامی میں شمولیت پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ آپ کی شعوری بیداری کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کردار ایک آئینہ ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہر تعلیم یافتہ آدمی جماعت کے لٹریچر اور ارکان جماعت کے کردار کا بخوبی مطالعہ کر سکتا ہے مختلف اقسام سے عوامی خدمت اور تبلیغ اسلام کا کام جاری ہے لوگ جو ق در جوق جماعت اسلامی کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک پر کوئی بھی آفت آئے چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا آمریت کے تحائف ہمیشہ جماعت اسلامی کو صف اول میں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :