موجودہ حالات اس وقت تک کنٹرول میں نہیں آ سکتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ اور رسولﷺ کی رسی کو مضبوطی سے تھام نہ لیں‘مولانا شیراحمد

جمعرات 1 جنوری 2009 13:22

بنوں( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری 2009 ء)قاری عبد اللہ جعلی ووٹوں سے امیر منتخب ہوئے ہیں،وزیر قوم کے ساتھ قاری گل عظیم سے زیادہ حاجی شیر اعظم مخلص ہیں،موجودہ حالات اس وقت تک کنٹرول میں نہیں آ سکتے ہیں جب تک اللہ تعالیٰ اور رسولﷺ کی رسی کو مضبوطی سے تھام نہ لیں اگرچہ ہمارا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہے مگر افسوس قاری عبد اللہ اور قاری گل عظیم نے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار مولانا شیر احمد اور مولانا اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے دور میں مولانا قاری گل عظیم نے وزیر قوم کو مایوس کیا اور چند منظور نظر لوگوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ حاجی شیر اعظم وزیر نے صحیح طریقے سے قوم کی ترجمانی کی اور مختصر وقت میں ڈومیل کو تحصیل کا درجہ دیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی انتخابات میں قاری عبد اللہ سے زیادہ مولانا سید نصیب علی شاہ کو ووٹ زیادہ ملے تھے میں نے خود بھی نصیب علی شاہ کو ووٹ دیا مگر ملی بھگت سے قاری عبد اللہ کو امیر لایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلم کھلا قاری گل عظیم کی بجائے انتخابات میں حاجی شیر اعظم کی حمایت کی ۔