ریلوے انٹر ڈویژن ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ ‘لاہور ڈویژن نے 71پوائنٹس حاصل کر کے ٹرافی جیت لی

جمعرات 1 جنوری 2009 14:00

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریلوے انٹر ڈویژن ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم ہال میں منعقد ہوئے لاہور ڈویژن نے 71پوائنٹس حاصل کر کے ٹرافی جیت لی ۔ ورکشاپس ڈویژن نے 63پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور کراچی اور ریلوے پولیس نے 27پوائنٹس حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ سعید اقبال خان مہمان خصوصی تھے ۔

جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ ‘اکرم اعوان اور سید نجم السعید ان کے ہمراہ تھے ۔ ریفر یز میں ایم اعظم میاں ‘اکبر علی گکھڑ ‘ عظمت اللہ چوہدری ‘ایم حنیف ‘ایم شکور ‘خضر حیات ‘انوارالحق شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :