بنکاک:نائٹ کلب میں‌آٹشزدگی60 افراد ہلاک ، سوزخمی

جمعرات جنوری 14:34

بنکاک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) تھائی لینڈ میں سال نو کی تقریب کے موقع پر بنکاک کے نائٹ کلب میں آگ لگنےسے ساٹھ افراد ہلاک ہو جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق نائٹ کلب میں سال نو کی تقریب جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

واقعے کے فوراً بعد بڑی تعداد میں پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے کلب کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں کئی گھنٹے تک جدوجہد کرنی پڑی ۔ آگ کے بعد سال نو کی تقریب ختم کر دی گئی اور عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اسے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments