دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا

جمعرات 1 جنوری 2009 14:51

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) دنیا بھر میں لوگوں نے دو ہزار نو کو بھی ہر نئے سال کی طرح روایتی جوش و خروش سے خوش آمدید کہا۔تاہم مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے اسرائیل کی حالیہ دہشت گردی پر احتجاجاً نئے سال کی تقریبات منسوخ کردیں۔

(جاری ہے)

دو ہزار آٹھ کا سورج ہر سال کی طرح اپنے اندر اچھے برے لمحات، کڑوی کسیلی باتیں، شورشیں، سازشیں، بھوک، افلاس، سرحدوں کے تناوٴ، درباری سرگوشیوں اور اقتدار کی ہوس کاریوں کو سمیٹ کر ڈوب گیا۔

مختلف ممالک میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں شام سے ہی شروع ہوگئی تھیں اور رات گئے تک کیف و سرور میں ڈوبتی چلی گئیں۔ آتش بازی،فائرنگ،رقص ان سرگرمیوں کا خاص حصہ تھے۔ امریکہ،جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، کوریا، چین، جاپان، روس اور دیگر ممالک میں لوگوں نے نئے سال کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دنیا کے متعدد ممالک میں سال نو کی تقاریب جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :