پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی

جمعرات 1 جنوری 2009 16:18

پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) پشاوراورمضافاتی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ۔شہری اوردیہاتی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیدنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہورہ کرگئی ہے ۔ہندمندطبقہ ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے بیٹھ گئے۔

صوبہ بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیدنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث صنعتی کاروبار بھی خراب ہوتا جار ہا ہے ۔پشاورکے علاقوں گلبہار،نشترآباد،صدر ،اندرونی شہر،حیات آباداوریونیورسٹی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ دیگر مضافاتی علاقوں میں اس سے بھی زیادہ بجلی بند کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچارہے ،گھروں اورمسجدوں میں پانی ناپید ہورہے ہیں۔شہری علاقوں میں لوگوں کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں کیونکہ بجلی کی ساتھ ساتھ گیس کاپریشربھی کم ہوگیا ہے جبکہ کم پریشر کے بعد اب گیس کاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کے مشکلات میں اوربھی اضافہ ہوگیا ہے۔شہریوں نے بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے ایک بار صوبائی اورمرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ملک کے عوام پر رحم کرکے ان مصیبت سے نجا ت دلائی جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ 2008ء توختم ہوگیا لیکن حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرکے اب 2009میں توبجلی کالوڈشیڈنگ مکمل ختم کریں اوراگرایسا نہیں کرسکتے تواقتدار میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جوحکمرانوں عوام کوبنیادی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے ایسی حکمرانی کی کیاضرورت ہے۔پشاورکے علاوہ مردان،چارسددہ،نوشہرہ،دیر ،سوات،بونیر ،ایبٹ اباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستوری جاری ہے۔