بھارتی حکومت نے فوج میں12ہزارلیفٹیننٹ کرنل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 1 جنوری 2009 16:23

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) بھارتی حکومت نے نئے سال کے آغاز پرفوج میں12ہزارلیفٹیننٹ کرنل بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ بھارتی مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے سویلین پے پینل سے الگ پے کمیشن قائم کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے ،بھارتی سرکاری ریڈیو کے مطابق مسلح افواج کی طرف سے آرمی ،نیوی اورایئرفورس میں لیفٹیننٹ کرنل کے مساوی عہدے کے افسران کی بھرتی کی اجازت طلب کی گئی تھی جس پروزیراعظم آفس نے 12ہزارفوجی افسران کی بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کو اس سے آگاہ کردیا ہے ریڈیو نے سرکاری ذرائع کے مطابق سے بتایا کہ مستقبل میں بھارتی مسلح افواج کے اہلکاروں کیلئے الگ پے کمیشن قائم کردیاجائیگا جس کا سویلین پے پینل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :