کراچی بندرگاہ :24گھنٹوں میں1لاکھ 22ہزارٹن سے زائدسامان کی نقل و حمل

جمعرات 1 جنوری 2009 16:56

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009 ) کراچی بندرگاہ پرجمعرات کو1لاکھ22ہزار ٹن سے زائد نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران1لاکھ22ہزار 858ٹن کارگو ہینڈل کیا گیاجس میں78ہزار 372درآمدات اور44 ہزار486ٹن برآمدات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

درآمدات میں36 ہزار 454ٹن جنرل کارگو32ہزار 501ٹن کوئلہ اور9ٹن 417آئل /لیکویڈکارگو جبکہ برآمدات میں23 ہزار 384ٹن جنرل کارگو،8ہزار 102ٹن سیمنٹ اور13ہزار ٹن آئل /لیکویڈکارگو شامل ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران12مال بردارجہازو ں کی نقل حمل ریکارڈ کی گئی جن میں7مال بردارجہازکراچی پورٹ پر لنگر اندازاور5مال بردارجہازروانہ ہوئے ۔آئندہ24گھنٹوں کے دوران16جہازوں میں سے6بحری جہازوں کی روانگی اور10بحری جہازوں کی آمد متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :