آئندہ سیزن میں شفیلڈ شیلڈ کھیلنے کا فیصلہ نہیں کیا،یونس خان

جمعرات جنوری 17:43

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) پاکستان کے اسٹار بیسٹمین یونس خان قائداعظم ٹرافی کے چند میچوں میں حصہ لینے کے بعد ایک بار پھرآسٹریلیا جائیں گے ۔ جہاں وہ شفیلڈ شیلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے لیکن یونس خان نے آئندہ سیزن میں شفیلڈ شیلڈ کھیلنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔

اسٹار بیسٹمین نے بدھ کو نمائندہ جنگ کو بتایا کہ قائداعظم ٹرافی میں حبیب بینک کی نمائندگی کرنے کے بعد 26 جنوری کو دوبارہ آسٹریلیا جاؤں گا اور سری لنکا کی سیریز سے قبل کم از کم تین فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لوں گا۔

آسٹریلیا میں تین ہفتے گزارنے کے بعد 11یا 12فروری کو وطن واپس آؤں گا۔ یونس خان نے کہا کہ جنوبی آسٹریلیا والے میری خدمات اگلے سال کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن آئندہ سیزن میں چونکہ پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اس لیے میں نے شفیلڈ شیلڈ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments