شعیب اختر کے خلاف کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈکی عدم دلچسپی

جمعرات 1 جنوری 2009 17:46

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے فاسٹ بولر شیعب اخترکا کیس کھٹائی میں پڑ گیا ہے اورایسا لگ رہا ہے کہ عدالت سے شعیب کوکلین چٹ مل جائے گی۔ اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کو ہدایت کی تھی کہ شعیب اختر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کے خلاف دستاویزی ثبوت پیش کیے جائیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ مجھے بھی آپ کی طرح حیرت ہوئی ہے ۔ کیونکہ ہم نے عدالت میں جو مواد پیش کرنا تھا۔ وہ پی سی بی نے فراہم نہیں کیا ۔ جب تک ہم عدالت کو دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کریں گے ۔ یہ کیس کس طرح آگے بڑھے گا۔ اس لیے شعیب اختر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے آزاد ہیں ۔ تفضل رضوی نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی ہے کہ پی سی بی شعیب اختر کے کیس میں کیوں کر دلچسپی نہیں لے رہا ۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ سماعت میں عدالت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شعیب اخترکے خلاف دستاویزی ثبوت دیں گے