افغانستان :10طالبان ،صوبائی گورنر سمیت 30 افراد ہلاک

جمعرات جنوری 22:37

کابل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) افغانستان میں جھڑپوں، حملوں اور تشدد کے دوسرے واقعات میں 10طالبان اور صوبائی گورنر سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صوبے ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان کے علاقے موسیٰ قلعہ میں صوبائی گورنر ابو سالم اپنے قافلے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ طالبان نے اچانک ان پر حملہ کر دیا جس سے گورنر ابو سالم اور ان کے 20سیکورٹی گارڈز موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ادھر دارالحکومت کابل میں اتحادی فوج کے ترجمان نے ا یک بیان میں کہاکہ افغانستان کے صوبہ زابل میں طالبان اور اتحادی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت دس طالبان ہلاک ہوگئے۔ جھڑپوں کے دوران تین طالبان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ یہ افراد خود کش حملوں ، بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں مطلوب تھے