گرین زون عراق کے حوالے،تقریب میں عراقی وزیر اعظم کی شرکت

جمعہ 2 جنوری 2009 11:12

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) امریکی فوج نے بغداد کے سب سے زیادہ سیکیورٹی والے علاقے گرین زون کا کنٹرول باضابطہ طور پر عراقی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔اس سلسلے میں گرین زون میں تقریب ہوئی جس میں عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سمیت عراقی انتظامیہ کے اہلکاروں‌نے شرکت کی ۔اس موقع پر امریکی سفارت کاروں‌نے عراق کے سابق صدر صدام حسین کے ری پبلیکن محل کی چابیاں‌ بھی عراقی حکام کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا کہ آج کے دن عراق کی خود مختاری عراقی عوام کو لوٹا دی گئی ہے ۔ ادھر عراق میں تشدد کی کارروائیاں‌بھی جاری ہیں۔موصل میں خود کش حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مارا گیا۔ بغداد کے شمال میں امریکی اور عراقی فوج نے مشترکہ کارروائی میں تین مزاحمت کاروں کو ہلاک کردیاہے۔