بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

جمعہ 2 جنوری 2009 11:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیا کر گیااورشارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگیاہے ۔وزارت پانی وبجلی نے فیصل آباد میں پاور لومز کو بجلی فراہم کرنے والے آٹھ فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے دوسری جانب ملک میں جاری بجلی کا بحران شدت اختیا کر گیا ہے اور بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہائیڈرل پاوور جنریشن میں دوہزار پانچ سو، آئل پاوور جنریشن میں دوہزار پچاس اور گیس سے بجلی پیدا کرنے میں سات سو پچاس میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے اور دس سے بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔اعلامیے کے مطابق فیصل آباد میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث نان آپریشنل ہو گیا تھا جس کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آپریشنل کرنے کیلئے اقدمات کئے جارہے ہیں۔وزارت کے مطابق فیسکو کے دفتر پر حملے میں دفتر کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :