گیس اورپٹرول کی قلت،صدر کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا

جمعہ 2 جنوری 2009 11:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں گیس اور پٹرول کی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آج ایوان صدر میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے متعلقہ وزراءکو ہدایت کی ہے کہ وہ سی این جی اور پٹرول کی قلت کے بارے میں صورتحال سے آگاہ کریں۔ صدر مملکت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس اور پٹرول کی قلت دور کر کے عام شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

متعلقہ عنوان :