بھارت گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ شامل

جمعہ جنوری 11:31

نئی دہلی : بھارت نے چار ملکی پنجاب گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جگہ نیوزی لینڈ کو شامل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے اسپورٹس ڈائریکٹرپرَگت سِنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پانچ فروری سے شروع ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جگہ کھیلنے کیلیے بھارت نے نیوزی لینڈ کو دعوت دی تھی ،جسے قبول کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرَگت سِنگھ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم نے طویل عرصہ سے بھارت کا دورہ نہیں کیا لہٰذا انہیں بھارت میں کافی پذیرائی مل سکتی ہے اور نیوزی لینڈ پاکستان کا مناسب متبادل ثابت ہو گا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم فروری مارچ میں نیوزی لینڈ کاجوابی دورہ کرکے چار ٹیسٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔ پانچ فروری کو شروع ہونے والے چار ملکی پنجاب گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اب جرمنی،ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :