جنوبی وزیرستان :امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، 4جاں بحق

جمعہ 2 جنوری 2009 11:58

وانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والا یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین اور انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی جاسوس طیارے نے میدان نارائی کے علاقے میں دو میزائل فائر کئے ہیں۔ جس کے نیتجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔