محرم کے دوران عوام اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد کوپروان چڑھائیں ،ملک ندیم کامران،یوم عاشورہ کو پرامن بنانے کیلئے انتظامیہ اورتمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،اشرف سوہنا،طارق محمود

جمعہ 2 جنوری 2009 12:15

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) محرم الحرام کے دوران مثالی امن کیلئے علمائے کرام،تاجر،صحافی اورمعاشرہ کے صاحب رائے لوگ شرپسند عناصر پرکڑی نظررکھیں اور اپنی صفوں میں اتفاق واتحاد کوپروان چڑھائیں سرکاری ادارے جلوسوں کے روٹوں اورمجالس کی خصوصی حفاظت کے ساتھ ساتھ صفائی تجاوزات کے خاتمہ بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو ہٹانے اور روشنی کاانتظام کریں ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران ،صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت محمد اشرف خان سوہنا اور کمشنرساہیوال ڈویژن طارق محمود نے ڈی سی او آفس اوکاڑہ میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران نے کہاکہ پاکستان کو درپیش سنگین اندرونی بیرونی چیلنجوں کامقابلہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرکے کرسکتے ہیں اسلام امن وآشتی کا درس دیتا ہے ملکی بقاء واستحکام کیلئے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کراتحاد یگانگت کی فضاء کیلئے اپنا کردارادا کرناچاہیے محرم الحرام کی حرمت اورعظمت سے کوئی مسلمان انکار نہیں کرسکتا صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت محمد اشرف خان سوہنا نے کہاکہ محرم الحرام کامہینہ ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کا قیام یقینی بنایاجائیگا یوم عاشورہ کو پرامن بنانے کیلئے انتظامیہ اورتمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے محرم کے دوران تمام مکاتب فکر کو متحد ہوکر بھرپور یگانگت کامظاہرہ کرنا ہوگا کمشنرساہیوال ڈویژن طارق محمود نے کہاکہ محرم الحرام کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کوتاہی اورغفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ سات سے دس محرم تک سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :