وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے سگنل دے دیا ہے،خواجہ عاطف بشیر

جمعہ 2 جنوری 2009 12:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) پیپلزمسلم لیگ کے میڈیاایڈوائزر خواجہ عاطف بشیر نے کہاہے کہ سردار عتیق احمد خان چند روز کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے بجائے اپوزیشن لیڈر بننے کے قابل بھی نہیں رہیں گے آزاد حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں تبدیلی کیلئے سگنل دے دیا ہے متحدہ اپوزیشن اور فارورڈ بلاک کو آج طعنے دینے والے چندروز بعدمنہ چھپاتے پھریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب میں اخبارنویسوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی غداری کی اسے بھیانک انجام سے دوچار ہوناپڑا موجودہ متعصب حکمران ٹولے کی رخصتی کاٹائم فریم طے ہوچکا ہے ملکی حالات اوربحرانوں کے باعث آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی میں تاخیر ہوئی یہ تاثر غلط ہے کہ فارورڈ بلاک اورمتحدہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں پوری دنیا کے علم میں ہے کہ فارورڈ بلاک کے 13ممبران اسمبلی ہیں اورمتحدہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد14ہے حکومت میں شامل وزراء اس کے علاوہ ہیں جنہوں نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی صورت میں عتیق خان کے خلاف ووٹ دینے کاحلف کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی صورتحال کے باعث وسیع ترملکی مفاد میں فارورڈ بلاک اور متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی اس اقدام کامقصد وفاق کو یہ بھی باور کرانا تھا کہ وہ شدید کشیدہ صورتحال میں وزیراعظم سردار عتیق اور ان کی کابینہ کی کارکردگی سے پوری طرح واقف ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :