2008، لاکھوں افراد نے انٹرنیٹ سے صحت پر معلومات حاصل کیں ،رپورٹ

جمعہ 2 جنوری 2009 12:17

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) روزمرہ زندگی میں دن بدن انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور ایک حالیہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 2008ء میں لاکھوں افراد نے بیماریوں اور ان کے علاج سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارا لیا۔ رپورٹ کے مطابق علاج اور بیماریوں سے متعلق معلومات کے لیے انٹرنیٹ پر جانے والے اکثر افراد کا کہناہے کہ اس کے باوجود کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ انٹرنیٹ پر مطلوبہ معلومات مل سکتی ہیں یا وہاں موجود معلومات قابل اعتماد ہوسکتی ہیں، انٹرنیٹ کے استعمال سے زندگی محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انٹرنیٹ کے عالمی اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 50 کروڑ لوگ انٹرنیٹ پر باقاعدگی سے جاتے ہیں اور مختلف سائٹس پر تحقیق کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاکھوں افراد ہر سال انٹرنیٹ سے صحت ، علاج اور ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر کیلی ہارنگ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پر بہت سی تازہ ترین معلومات موجود ہوتی ہیں۔

مختلف بیماریوں کی علامتیں بھی ایک جیسی ہوتی ہیں چنانچہ اگر آپ کے سر میں درد ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے دماغ میں کوئی رسولی ہے۔اس کی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔انٹرنیٹ پر بیماریوں اور ان کے علاج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ادھوری بھی ہوسکتی ہیں اور ان میں غلطی کا امکان بھی ہوسکتا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کی قابل بھروسہ سائٹس پر جانے سے مریضوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کے حوالے سے قابلِ اعتماد سائٹس میں WebMD اور معروف اسپتالوں اور تحقیقی اداروں کی سائٹس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :