نئی امریکی انتظامیہ، وزیراعظم کی حسین حقانی کو ہدایات

منگل 13 جنوری 2009 11:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13جنوری 2009 ء) امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے حسین حقانی کو ہدایت کی کہ وہ آنے والی امریکی انتظامیہ کے ساتھ قومی و بین الاقوامی معاملات اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسین حقانی نے وزیراعظم کو نئی امریکی انتظامیہ سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی بھی موجود تھیں۔