اسرائیل کےخلاف پوری دنیا میں احتجاج کیاگیا،راجہ ظفرالحق

اتوار 18 جنوری 2009 15:18

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18جنوری2009) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو افسوس ناک قرار دیاہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسو س ہے کہ عرب لیگ کے ارکان بھی تقسیم ہوگئے اور ایک اجلاس قطر اور دوسرا مصرمیں ہوا۔انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

بولیویا اوروینزویلا نے اسرائیلی سفیروں کو ملک سے نکالا جبکہ مسلمان ملک میں موریطانیہ اور قطر نے یہ اقدام اٹھایا تاہم دیگر مسلمان ممالک کی اتنی بڑی تعدادنے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے قیام کے بعد سے یہ مطالبہ کیاہواہے کہ اس کوتسلیم کیاجائے تب ہی وہ قبضہ شدہ علاقے چھوڑسکتاہے۔انہوں نے کہا ایران نے ایک بحری جہاز کے زریعے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کی کوشش کی تاہم وہ جہاز بھی روک لیاگیا جبکہ غزہ دوحصوں میں تقسیم ہونے کے باعث کوئی امداد نہیں پہنچ پارہی۔انہوں نے کہا کہ حماس کو دوتہائی اکثریت ملنے کے باوجود اس کی حکومت نہ مانی گئی

متعلقہ عنوان :