قبائلی علاقوں میں حکومت کی عملداری ختم ہوچکی ہے،مولانا فضل الرحمن

پیر 26 جنوری 2009 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2009ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ تمام قبائلی علاقوں میں حکومت کی عملداری ختم ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کشمیر کمیٹی کے چیئر مین نے کہا کہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سابقہ حکومت کی پالیسیاں تبدیل کی جانی چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے مسائل سمجھنے کی کوشش کرے ۔

متعلقہ عنوان :