سترہویں ترمیم کبھی ختم نہیں ہوگی، اس کی چند شقوں کو تبدیل کیا جائیگا،مولانا فضل الرحمن

اتوار 1 فروری 2009 18:54

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1فروری۔2009ء) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سترہویں ترمیم کبھی ختم نہیں ہوگی، اس کی چند شقوں کو تبدیل کیا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سترہویں ترمیم کے حوالے سے عوام کو پوری طرح آگاہ نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی اور پرویزمشرف کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش میں ہیں کہ صورتحال کو تبدیل کریں ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن اس سے زیادہ اہم مسئلہ امن و امان ہے ۔

متعلقہ عنوان :